0
Wednesday 1 Jan 2020 18:52

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ورکنگ وومن ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ورکنگ وومن ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ورکنگ وومن ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں ورکنگ وومن ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ روایتی انداز سے ہٹ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔ جام کمال نے کہا کہ صوبہ وسائل سے مالا مال ہے، وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرکے ترقی کرنی ہے، وہ ترقی چاہتے ہیں جو لوگوں کے فائدے میں ہو۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کر رہے ہیں، صوبے کے تمام ڈویژن میں خواتین کے ہاسٹلز بنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کی معدنی وسائل کی تلاش و ترقی کے منصوبوں میں شراکت داری اور حقوق کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومت کا مضبوط موقف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے چار بڑے سیکٹرز سمندری نمک، بلوچستان کی طویل ساحلی پٹی، معدنیات اور ری نیوایبل انرجی میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ‌بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے کا وسیع رقبہ اسے زراعت اور لائیو اسٹاک کے لئے بھی موزویت فراہم کرتا ہے، اس سلسلے میں بی بی او آئی ٹی کا کردار بہت کلیدی ہے، جو صوبے میں سرمایہ کاری لانے میں اپنا فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش