0
Wednesday 1 Jan 2020 21:42

کراچی، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا 6 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا اعلان

کراچی، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا 6 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کراچی بھر میں نجی اسکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سیکریٹری تعلیم سندھ چھٹیاں نہ بڑھانے کے اعلان پر قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خون جما دینے والی سردی میں سرکاری اور نجی اسکول چھٹیوں کے معاملے میں تقسیم ہوگئے، سیکریٹری تعلیم سندھ نے سخت سردی کے باوجود بچوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شہر کے بیشتر نجی اسکولوں نے ازخود چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کراچی میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوا، تو 50 فیصد سے زائد نجی اسکول یکم جنوری کو بند رہے، آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق 6 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں گے۔

کئی اسکولوں کی جانب سے پہلے سے والدین کو چھٹیوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا۔ نجی اسکول بند رہے اور کھلنے والے سرکاری اسکولوں میں طلبا اور اساتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، والدین نے شدید ٹھنڈ میں محکمہ تعلیم کے اسکول کھولنے کے فیصلے کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سیکریٹری تعلیم احسن منگی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کو بے بنیاد قرار دیتے رہے، موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے بیشتر نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے 6 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش