0
Wednesday 1 Jan 2020 22:02

وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا مقدمہ وفاقی حکومت کیساتھ بیٹھ کر لڑیں، جمال صدیقی

وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا مقدمہ وفاقی حکومت کیساتھ بیٹھ کر لڑیں، جمال صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، سندھ حکومت سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سندھ کی عوام کے مفادات کے منصوبوں پر وفاقی حکومت کے ساتھ سنجیدگی سے بیٹھے، صوبے کے عوام کی ترقی وفاق اور سندھ حکومت کا مشترکہ پروگرام ہونا چاہے، سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر فورم پر بیٹھنے کیلئےْ تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جمال صدیقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا مقدمہ وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر لڑیں، تاکہ صوبے کی ترقی ہوسکے اور سندھ کی عوام اس سے مستفید ہوسکے، سیاست کیلئے بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں۔

جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مفادات کیلئے مل جل کر کام کرے اور سندھ کی عوام کو ترجیحات میں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلاوجہ سیاسی اختلافات کو سندھ کے لوگوں پر ترجیح دیتی ہے، جو کہ زیادتی ہے، وفاقی حکومت عوامی مفادات کے منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتی، سندھ حکومت بھی آگے بڑھے اور عوامی مفادات میں ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کی عوام کیلئے سنجیدہ نہیں، تو وفاقی حکومت صوبے کی عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی، صوبے کی عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان جلد سندھ کا دورہ کرکے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 835948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش