0
Wednesday 1 Jan 2020 22:39

افغانستان، طالبان کے دو حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک

افغانستان، طالبان کے دو حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دو مختلف واقعات میں طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے 7 فوجی اور 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے بلخ میں ہائی وے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم 6 اہلکار اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار نے طالبان جنگجوؤں کی مدد کی تھی۔ اسی طرح صوبے تخار میں بھی طالبان جنگجوؤں نے ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں افغان فوج کے 7 اہلکار نشانہ بن گئے۔ سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی میں 11 جنگجو بھی مارے گئے تاہم طالبان نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تعطل کے شکار امن مذاکرات کی بحالی کے باوجود افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں کمی نہیں آئی ہے جب کہ اسی دوران امریکی بیس پر حملے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 835955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش