QR CodeQR Code

امریکی انخلاء کی قانون سازی کے بدلے اپنے دھرنے کا مقام بدل رہے ہیں، کتائب حزب اللہ

2 Jan 2020 02:56

اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کیطرف سے امریکی افواج کے انخلاء کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کئے جانے کے وعدے پر کتائب حزب اللہ امریکی سفارتخانے کا محاصرہ ختم کر رہی ہے۔ کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں شجاع عراقی قوم کیطرف سے جارح امریکہ کی ناگ رگڑے جانے کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری فورسز میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے میں جاری اپنے دھرنے کو دوسرے مقام پر منتقل کر رہی ہے۔ اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کیطرف سے امریکی افواج کے انخلاء کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کئے جانے کے وعدے پر کتائب حزب اللہ امریکی سفارتخانے کا محاصرہ ختم کر رہی ہے۔ کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں شجاع عراقی قوم کیطرف سے جارح امریکہ کی ناگ رگڑے جانے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کتائب حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کیطرف سے احتجاجی دھرنے کا مقام بدلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر عراقی پارلیمنٹ میں امریکی افواج کے عراق سے انخلاء کیلئے موثر قانون سازی کئے جانے کے بدلے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ کتائب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم اگلے ہفتے قومی شہداء کے خون سے وفاداری کیخاطر امریکی افواج کے انخلاء کیلئے پارلیمنٹ میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے حشد الشعبی کی بریگیڈ45 و 46 کے فوجی مراکز کو صوبہ الانبار کے مغربی علاقے القائم میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کتائب حزب اللہ کے 4 اعلی سطحی کمانڈرز سمیت 27 مجاہد شہید جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے جس کے جواب میں عراقی عوام کیطرف سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے تاہم شہداء کی تدفین کے بعد ان احتجاجی مظاہروں کا رخ بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے کیطرف مڑ گیا جس کا مجاہدین نے کئی دن سے محاصرہ کر رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 835975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835975/امریکی-انخلاء-کی-قانون-سازی-کے-بدلے-اپنے-دھرنے-کا-مقام-بدل-رہے-ہیں-کتائب-حزب-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org