0
Thursday 2 Jan 2020 08:28

میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا، چیئرمین نیب

میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے، نیب کی مجموعی طور پر احتساب عدالتوں میں بدعنوان عناصر کو سزا دلوانے کی شرح تقریبا 70َ فیصد ہے جس کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ 2019ء میں نیب کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی، تمام ڈی جیز شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو مقررہ وقت میں منطقی انجام تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں 2019ء کے حوالے سے نیب کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ نے بتایا کہ نیب کو 2019ء میں مجموعی طور پر 51591 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 46123 شکایات کو نمٹا دیا گیا جبکہ 13299 شکایات پر کارروائی کی جا رہی ہے، نیب نے سال 2019ء میں 1464 شکایات پر جانچ پڑتال کی منظوری دی، 1362 شکایات کی جانچ پڑتال کو مکمل کیا جبکہ اس وقت 770 شکایات کی جانچ پڑتال پر تحقیقات جاری ہیں ،نیب نے 574 انکوائریوں کی منظوری دی جبکہ 658 انکوائریوں کو مکمل کیا گیا۔ اس وقت 859 انکوائریوں پر قانون کے مطابق تحقیقات جا رہی ہیں۔ اسی طرح 221 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی 217 انویسٹی گیشنز پر کارروائی مکمل جبکہ 335 انویسٹی گیشنز پر تحقیقات جاری ہیں۔

نیب نے سال 2019ء میں 206 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے، 161 ریفرنسز پر فیصلہ ہوا۔ بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ 150 ارب روپے برآمد کر کے خزانے میں جمع کرائے، 943 ارب مالیت کے 1262 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 13 انکوائریاں اور 19 انویسٹی گیشز تکمیل کے مراحل میں ہیں، چیئرمین نیب نے انویسٹی گیشنز آفیسر اور پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ تمام وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات مکمل کرنے کے ساتھ احتساب عدالتوں میں ان کی موئژ پیروی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 835978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش