0
Thursday 2 Jan 2020 10:01

لاہور، موچی گیٹ کے علاقے میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

لاہور، موچی گیٹ کے علاقے میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں واقع ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنائے گئے چمڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ عمارت کی دیگر 3 منزلوں میں دھواں بھر گیا۔ آتشزدگی کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں مگر تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دیگر نےہسپتال جا کر دم توڑا۔ واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں عبدالمالک، عبدالودود، دادخدا اور فیروز خان شامل ہیں۔ چاروں پٹھان ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کے اہلکاروں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر میو ہسپتال میں 25 زخمی لائے گئے جن میں 3 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 835997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش