0
Thursday 2 Jan 2020 10:24

آزادانہ تجارتی معاہدہ دوئم کی رو سے 313 پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی

آزادانہ تجارتی معاہدہ دوئم کی رو سے 313 پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دوئم آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، جس سے پاکستان کی چین کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان اور چین کے درمیان آزادنہ تجارتی معاہدے کے نفاذ کے بعد چین کی 90 فیصد درآمدی اشیاء پاکستان ڈیوٹی فری حاصل کرسکے گا، جبکہ  پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے ،مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دوطرفہ ہو گا، یہ معاہدہ ہماری برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خیال رہے کہ  پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کا پہلا معاہدہ گذشتہ سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران طے پایا تھا۔ اس حوالے سے  وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کے لیے تجارت کے دروازے کھل گئے ہیں اور پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 5 سال میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز بڑھنے کی توقع ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 836003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش