0
Thursday 2 Jan 2020 11:03

راجہ فاروق کا یوم حق خودارادیت سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

راجہ فاروق کا یوم حق خودارادیت سرکاری سطح پر منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے 4 اور 5 جنوری کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے رواں برس موسم بہار کی شجر کاری مہم کو بھی کشمیری بچوں سے منسوب کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ انہوں نے 5 جنوری کو سرکاری سطح پر بھرپور طریقہ سے یوم حق خودارادیت منانے کے لئے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ گزشتہ روز وہ سینٹرل پریس کلب کے سالانہ عشائیہ میں بھی شریک ہوئے، وزیراعظم آزادکشمیر نواحی علاقے ترنی امبور بھی گئے جہاں انہوں نے سپاہی ارسلان شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے شہید کے بھائی کو سرکاری ملازمت اور گھر تک سڑک بنانے کا اعلان بھی کیا، اس موقع پر وزیر صنعت و ترقی نسواں نورین، چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 836009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش