QR CodeQR Code

نوشہرہ، گیس لیکیج کے نتیجے میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے

2 Jan 2020 13:24

جھلس جانے والے زخمیوں کو فوری طور پر نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد جنید کی بیوی اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں گیس لیکیج کی وجہ سے گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح لیبر کالونی میں پیش آیا جہاں محمد جنید کی بیوی نے جیسے ہی ناشتہ بنانے کیلئے چولہا جلایا تو اس دوران زوردار دھماکہ ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے کے باعث محمد جنید، اس کی بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔ جھلس جانے والے زخمیوں کو فوری طور پر نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد جنید کی بیوی اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 836049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836049/نوشہرہ-گیس-لیکیج-کے-نتیجے-میں-دھماکہ-ایک-ہی-خاندان-7-افراد-جھلس-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org