QR CodeQR Code

بٹگرام، طالبعلم سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو عمر قید کی سزا

2 Jan 2020 13:36

ملزمان یتیم طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بلک میل بھی کر رہے تھے جس پر بدنامی کے خوف سے عدنان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس نے واقعے کے چند روز بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بٹگرام کی مقامی عدالت نے طالبعلم سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 24، 24 سال قید کی سزا سنا دی، بدنامی کے خوف سے طالبعلم نے خودکشی کرلی تھی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں ایڈیشنل سیشن جج نے نو عمر یتیم لڑکے سے زیادتی اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 24، 24 سال کی قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمان پر 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ ورثاء کو دیت کی رقم دینے کا بھی حکم سنایا ہے۔ واضح رہے کہ بٹگرام کے علاقے شانگلی بالا میں ملزمان عامر اور انس نے سکول کے طالبعلم محمد عدنان کو گذشتہ سال مارچ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ملزمان یتیم طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بلک میل بھی کر رہے تھے جس پر بدنامی کے خوف سے عدنان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس نے واقعے کے چند روز بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 836052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836052/بٹگرام-طالبعلم-سے-جنسی-زیادتی-کرنے-والے-ملزمان-کو-عمر-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org