0
Thursday 2 Jan 2020 13:43

شمالی وزیرستان، پہلی بار پولیس اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان، پہلی بار پولیس اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں پہلی بار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل سہیل خان کا نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ گورنر کاٹیج میں ادا کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں بریگیڈئیر حسنین، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی سی عبدالناصر، اے ڈی سی منظور آفریدی کے علاوہ آرمی اور پولیس کے افسران سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ضلعی پولیس کی طرف سے کانسٹیبل سہیل خان کے جسد خاکی کو سلامی بھی دی گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بم دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سہیل خان جاں بحق ہوگیا تھا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں بھی ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 836053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش