QR CodeQR Code

ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے

2 Jan 2020 14:34

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، وہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 836055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836055/ابوظہبی-کے-ولی-عہد-پاکستان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org