QR CodeQR Code

آرمی چیف کی توسیع سے متعلق امور پر حکومت اور نون لیگ کے درمیان مذاکرات

2 Jan 2020 14:38

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے جاری ہیں، نون لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن سے بھی رابطے کریں گے، امید ہے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے جس کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومت کی نمائندگی پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز اور اعظم سواتی نے کی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوئے۔ حکومتی وفد نے مسلم لیگ نون سے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت کی درخواست کی۔ بعد ازاں پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے جاری ہیں، نون لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن سے بھی رابطے کریں گے، امید ہے شام تک مشاورت مکمل کرلیں گے جس کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 836056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836056/ا-رمی-چیف-کی-توسیع-سے-متعلق-امور-پر-حکومت-اور-نون-لیگ-کے-درمیان-مذاکرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org