QR CodeQR Code

کرپشن کے خاتمے کی بات کرنے والی حکومت نے سب کو ریلیف دیا، فاروق ستار

2 Jan 2020 14:46

ایک بیان میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اتحاد پر بات کرتے ہوئے سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ان تلوں میں تیل نہیں، اقتدار اور اپوزیشن میں موجود جماعتوں کو اپنا مفاد مقصود ہے، عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کی بات کرنے والی حکومت نے سب کو ریلیف دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور کرپشن کے خاتمے کی بات کرنے والی حکومت نے سب کو ریلیف دیا، نواز شریف اور آصف زرداری کو بھی رہائی مل گئی۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تلوں میں تیل نہیں، اقتدار اور اپوزیشن میں موجود جماعتوں کو اپنا مفاد مقصود ہے، عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 836057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836057/کرپشن-کے-خاتمے-کی-بات-کرنے-والی-حکومت-نے-سب-کو-ریلیف-دیا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org