0
Thursday 2 Jan 2020 19:00

تحریک لبیک کے رہنماوں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت، گواہ طلب

تحریک لبیک کے رہنماوں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت، گواہ طلب
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت۔ عدالت نے مقدمہ کے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری ملتوی کر دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ تحریک لبیک کے چئیرمین خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر 26 ملزمان کیخلاف درج ہے۔ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور علامہ فاروق الحسن کو حاضری معافی دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت نےدلائل سننے کے بعد نے مقدمہ کے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علامہ اعجاز اشرفی، سید ظہیر الحسن شاہ اور شفقت جمیل سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
 
خبر کا کوڈ : 836110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش