QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع اور ردوبدل کرنیکا فیصلہ

2 Jan 2020 19:03

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت کو گزشتہ حکومت نے مصنوعی طور پر برقرار رکھا، جس سے معیشت کو نقصان ہوا، اب معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی ہے لیکن حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع اور ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں قبائلی اضلاع کو بھی نمائندگی دی جارہی ہے، ایک ہفتے میں کابینہ میں تبدیلیاں نظر آئیں گی، نئے وزراء اور مشیر بھی شامل ہوں گے اور چند وزارء کے محکموں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا اختیار ہے کہ وہ محکموں میں تبدیلی کریں، ان کے پاس محکمے زیادہ ہیں، اس لیے اپنے محکمے وزراء کو بھی دے رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی سطح کے فیصلے ہیں، ڈالر کی قیمت کو گزشتہ حکومت نے مصنوعی طور پر برقرار رکھا، جس سے معیشت کو نقصان ہوا، اب معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی ہے لیکن حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، بلین ٹری منصوبے پر نیب تحقیقات کرے یا ایف آئی اے، ہم ہر ادارے کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 836111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836111/خیبر-پختونخوا-کابینہ-میں-آئندہ-ہفتے-توسیع-اور-ردوبدل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org