0
Thursday 2 Jan 2020 19:24

بھارت مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے، ثروت اعجاز قادری

بھارت مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی جنونی ہندو ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اور مسلم نسل کشی کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کھلی دہشتگردی مودی حکومت کی سرپرستی میں کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ کی خاموشی جنونیت پسندوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے، بھارت اقوام متحدہ کے مبصر وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دے رہا اور عالمی برادری اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے، 5 جنوری کو نشترپارک کراچی میں جاں نثاران مصطفیٰ کانفرنس میں میں کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی دہشتگردی و بربریت کے خلاف آواز اٹھائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملکی دفاع و سلامتی اور کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مسلمانوں کی شہریت کا انکار کرکے جنونیت کو فروغ دیا ہے، یہ یاد رکھا جائے کہ برصغیر پاک و ہند میں ایک ہزار سال سے زیادہ مسلمانوں نے حکمرانی کی ہے، بھارت میں سینکڑوں سالوں سے رہنے والے مسلمانوں کی شہریت ختم کرنا کھلی دہشتگردی اور مذاہب میں انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکجہتی کے ساتھ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند اور مسلم نسل کشی سے باز رہے۔
خبر کا کوڈ : 836113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش