QR CodeQR Code

سکھر میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

2 Jan 2020 20:03

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں ملبے تلے دبے افراد کو فوراً نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے بڑے شہر سکھر میں تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دب گئے، حادثے میں دو خواتین اور تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گنجان آباد علاقے حسینی روڈ پر واقع تین منزلہ رہائشی عمارت اچانک گرگئی، عمارت میں کئی خاندان رہائش پذیر تھیں، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ملبے تلے خواتین اور بچے بھی دبے ہوئے ہیں، افسوسناک سانحے پر علاقے میں خوف و ہراس ہے اور چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے، جو امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں۔ اب تک گیارہ افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ حادثے میں دو خواتین اور تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئے۔

عمارت کے ساتھ گزرنے والے 11 ہزار کے وی کے بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، تاریکی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں ملبے تلے دبے افراد کو فوراً نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمارت گرنے کی وجوہات پر تحقیقات کرکے رپورٹ دیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 836123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836123/سکھر-میں-3-منزلہ-رہائشی-عمارت-گرگئی-بچے-سمیت-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org