QR CodeQR Code

افغان خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں اغوا ہونیوالا پاکستانی رہا

2 Jan 2020 20:41

ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے سعید اللہ کو رہا کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں کے ہاتھوں کابل میں اغوا ہونے والے پاکستانی شہری کو رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے سعید اللہ کو رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید اللہ کو گزشتہ روز افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے یونٹ 095 نے کابل سے اغوا کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا تھا، جس کے بعد سعید اللہ کی باحفاظت واپسی ممکن ہوسکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 836128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836128/افغان-خفیہ-ایجنسی-کے-ہاتھوں-اغوا-ہونیوالا-پاکستانی-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org