0
Thursday 2 Jan 2020 15:24

قائم مقام گورنر بلوچستان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

قائم مقام گورنر بلوچستان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ہوئی۔ دونوں اعلیٰ حکام کے درمیان اس ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ہر صورت ازالہ کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 836145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش