QR CodeQR Code

صیہونی وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ سے تحفظ طلب کر لیا

2 Jan 2020 18:36

اسرائیلی پارلیمان نے نیتن یاہو کو تحفظ فراہم کر دیا تو انکا کرپشن کا مقدمہ مارچ میں ہونیوالے نئے انتخابات تک تاخیر کا شکار ہو جائیگا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو امید ہے کہ وہ مارچ کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرکے پارلیمنٹ سے خود کو مکمل تحفظ دلوا سکیں گے۔


 

 
 
اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنیامن تیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کے بعد پارلیمنٹ سے تحفظ طلب کر لیا ہے۔ اگر پارلیمنٹ صیہونی وزیراعظم کو تحفظ دے دیتی ہے تو کرپشن کے الزامات میں ان پر مقدمات کئی ماہ تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔ اسرائیلی پارلیمان نے نیتن یاہو کو تحفظ فراہم کر دیا تو ان کا کرپشن کا مقدمہ مارچ میں ہونے والے نئے انتخابات تک تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو امید ہے کہ وہ مارچ کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرکے پارلیمنٹ سے خود کو مکمل تحفظ دلوا سکیں گے۔ یوں اسرائیل کے اگلے عام انتخابات نیتن یاہو پر مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کے حق میں ریفرنڈم کی صورت اختیار کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 836147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836147/صیہونی-وزیر-اعظم-نے-پارلیمنٹ-سے-تحفظ-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org