0
Thursday 2 Jan 2020 21:56

آٹے کی قیمت میں اضافہ، خیبر پختونخوا کے نان بائیوں کا ہڑتال کا اعلان

آٹے کی قیمت میں اضافہ، خیبر پختونخوا کے نان بائیوں کا ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آٹے کی قیمت میں اضافے پر خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے صوبے بھر میں 15 جنوری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی 85 کلو گرام بوری کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد خیبر پختونخوا کے نابنائیوں نے صوبے بھر میں 15 جنوری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور روٹی کی قیمت 150 گرام 15 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آٹے پر سبسڈی دے۔ انکا کہنا ہے کہ نابنائی اسوقت آٹا ڈیلرز کے لاکھوں روپے کے مقروض ہوگئے ہیں، جبکہ آٹا ڈیلرز کو بے جا جرمانہ کیا جا رہا ہے، جرمانوں سے تنگ آکر نانبائی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا نان بائی ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر حاجی محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کے نرخ اور آٹے کی قیمت کیلئے ڈپٹی کمشنر، وزیر خوراک اور راشن کنٹرولر کو درخواستیں دے چکے ہیں، تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز مالکان سے بھی آٹا مہنگا ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے کہ وہ کیوں آٹا مہنگا کر رہے ہیں، آٹا مہنگے ہونے کے باعث نابنائی ڈیلرز کا لاکھوں روپے مقروض ہو رہے ہیں۔ حاجی محمد اقبال نے کہا کہ نان بائیوں کے خلاف تو کارروائیاں ہو رہی ہیں، تاہم فلور ملز مالکان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، اس مقصد کیلئے مخالف گروپ کے ساتھ نابنائیوں کے مفادات کے خاطر صلح کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، تاہم نانبائیوں کو مراعات فراہم کی جائیں، 15 جنوری تک اگر حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا تو صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 836155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش