0
Thursday 2 Jan 2020 22:09

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز ترمیمی بل منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز ترمیمی بل منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن خواتین اراکین نے ویمن کاکس تنظیم سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اسپیکر نے اجلاس میں وزراء کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون سلطان محمد نے ایمرجنسی ریسکیو سروسز ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس میں اپوزیشن خواتین اراکین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی ویمن کاکس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومتی خواتین ارکان پر تنظیم کو سیل سپاٹے کیلئے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے اپوزیشن خواتین کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اسمبلی میں وزراء کی مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر مشتاق غنی نے ایک مرتبہ پھر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں دو سوالات، تحریک التواء اور توجہ دلاؤ نوٹسز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ حکومتی رکن ارباب وسیم کی کورم نشاندہی کرانے پر پینل چئیرمین نے اجلاس کل تک ملتوی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 836159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش