QR CodeQR Code

آیت اللہ زکزاکی کی دواؤں اور ڈاکٹرز کے معائنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، بدیعہ زکزاکی

نائیجیرین حکومت نے انہیں خراب جسمانی حالت کیساتھ جیل بھیج دیا ہے اور وہ انہیں شہید کرنا چاہتی ہے

3 Jan 2020 00:28

آیت اللہ زکزاکی کی بیٹی بدیعہ زکزاکی نے کہا کہ آج سے 3 ہفتے قبل آیت اللہ زکزاکی کو انکی خراب جسمانی حالت کیساتھ جیل بھیج دیا گیا ہے اور انکی تمامتر دواؤں اور ڈاکٹرز کے معائنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت نہ صرف آیت اللہ زکزاکی کو شہید کرنا چاہتی ہے بلکہ وہ ہمارے خاندان کو بھی ہر طرح سے اذیتیں پہنچا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کے معروف عالم دین و مبلغ اسلام آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی بدیعہ زکزاکی نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال قبل جب سے نائیجیریا کی حکومت نے اہل تشیع کے اجتماع پر حملہ کرکے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید و زخمی کر دیا تھا، آیت اللہ زکزاکی کی طبیعت ناسازگار ہے۔ انہوں نے اس حادثے میں اپنے والد کے زخمی ہو جانے اور اس کے بعد اپنے مزید 3 بھائیوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا کی فوج نے اس حادثے کے بعد چار سالوں سے میرے زخمی والد کو گھر میں نظربند کئے رکھا اور اس عرصے میں ہمارے مزید 3 بھائیوں کو شہید کر دیا جبکہ آیت اللہ زکزاکی کے کل 6 بیٹے تاحال شہید ہوچکے ہیں۔

آیت اللہ زکزاکی کی بیٹی بدیعہ زکزاکی نے کہا کہ آج سے 3 ہفتے قبل آیت اللہ زکزاکی کو ان کی خراب جسمانی حالت کیساتھ جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ان کی تمامتر دواؤں اور ڈاکٹرز کے معائنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بدیعہ زکزاکی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آیت اللہ زکزاکی کو نائیجیریا سے باہر کسی ملک میں علاج معالجے کی اشد ضرورت ہے، کہا کہ نائیجیریا کی حکومت نہ صرف آیت اللہ زکزاکی کو شہید کرنا چاہتی ہے بلکہ وہ ہمارے خاندان کو بھی ہر طرح سے اذیتیں پہنچا رہی ہے۔ بدیعہ زکزاکی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ان کے والد کیساتھ روا رکھا جا رہا ہے، جب ان کی جسمانی حالی انتہائی ناگفتہ بہ ہے، کیونکہ نہ صرف ان کی دوسری آنکھ بھی بینائی سے تقریباً محروم ہوچکی ہے بلکہ انہیں سننے میں بھی بہت دشواری کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 836176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836176/آیت-اللہ-زکزاکی-کی-دواو-ں-اور-ڈاکٹرز-کے-معائنے-پر-مکمل-پابندی-عائد-کر-دی-گئی-ہے-بدیعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org