0
Friday 3 Jan 2020 08:19

امریکا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے، اسد مجید خان

امریکا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے، اسد مجید خان
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکا، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر جاری بھارتی مظالم بند کرائے، مقبوضہ کشمیر میں 150 دن سے بھارتی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ امریکی اخبار میں ایک آرٹیکل میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دنیا سال نو کا جشن منا رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر جھیل رہے ہیں۔ اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کئی تجاویز پیش کیں، امریکی کانگریس کے متعدد ارکان صورتحال کو سنگین انسانی بحران قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ’جعلی خبر‘ کی سائبر مہم کے ذریعے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے جبکہ غیر ملکی مبصرین، صحافیوں، کانگریس اراکین کو بھی کشمیر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، کشمیر سے متعلق بھارت کی ساکھ پر کسی بھی طرح کا اعتماد غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام 5 مہینوں سے محاصرے کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث کشمیری معیشت کو 2. 4 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 836192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش