QR CodeQR Code

کشمیر کیلئے سیاسی اور سفارتی محاذ پر لڑتے رہیں گے، عبداللہ گل

3 Jan 2020 09:15

قائد تحریک نے مظفرآباد میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے ہیروز کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور کثیر تعداد میں نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا نوجوانوں سے کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ آپ سے پیار اور کشمیر کے نوجوان آپ سے عشق کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر عبداللہ حمید گل نے نئے سال کے آغاز پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں یقین دلایا کہ جب تک جسم میں جان ہے کشمیر کیلئے سیاسی اور سفارتی محاذ پر لڑیں گے اور ضرورت پڑی تو عملی جہاد میں بھی حصہ لیں گے۔ قائد تحریک نے مظفرآباد میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے ہیروز کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور کثیر تعداد میں نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا نوجوانوں سے کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ آپ سے پیار اور کشمیر کے نوجوان آپ سے عشق کرتے ہیں، ضرورت پڑنے پہ آپ سے پہلے اپنی جان کا نظرانہ پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 5ماہ سے گھروں میں محصور لوگوں کے درد میں پاکستانی قوم بھی چین سے نہیں بیٹھی۔


خبر کا کوڈ: 836199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836199/کشمیر-کیلئے-سیاسی-اور-سفارتی-محاذ-پر-لڑتے-رہیں-گے-عبداللہ-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org