0
Friday 3 Jan 2020 09:50

جنرل قاسم سلیمانی اور ابومھدی المھندس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر نشانہ بنایا گیا، پینٹاگون

جنرل قاسم سلیمانی اور ابومھدی المھندس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر نشانہ بنایا گیا، پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ جمعے کے روز علی الصبح بغداد میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لگیج لاؤنج کے قریب موجود حشد الشعبی کے ایک کاروان کو امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی سپاہ قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابومھدی المھندس شہید ہو گئے۔ امریکی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے ایرانی جوابی کارروائی سے بچنے کیلئے سپاہِ قدس اور حشد الشعبی کی ہائی کمان کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اس کارروائی کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر صادر کیا تھا۔
چند تن در حمله راکتی به فرودگاه بغداد کشته شدند

قبل ازیں امریکی وزارت دفاع کیطرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ بغداد ایئرپورٹ پر موجود حشد الشعبی کے ایک قافلے میں موجود ایران کیساتھ مربوط 2 اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں موجود امریکی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والے ایک امریکی ہیلی کاپٹر سے 3 کتوشا میزائل فائر کئے گئے جنہوں نے بغداد ایئرپورٹ کے لگیج لاؤنج کے قریب موجود حشد الشعبی کے ایک قافلے میں موجود دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور متعدد دوسرے افراد کو بھی شہید و زخمی کر دیا۔ اس حملے میں تباہ ہونیوالی دو گاڑیوں میں ایرانی و عراقی عوامی مزاحمتی فورسز کی ہائی کمانڈ موجود تھی جو موقع پر ہی شہید ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 836204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش