0
Friday 3 Jan 2020 14:31

قاسم سلیمانی کی شہادت قلبِ امت پر گہرا گھاؤ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

قاسم سلیمانی کی شہادت قلبِ امت پر گہرا گھاؤ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عراق میں شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئر مہدی المہندس کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امت مسلمہ کے دل پر گہرا گھاؤ ہے، شیطان بزرگ امریکہ نے خطے میں امن داو پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام کی شہادت مسلم امہ کیخلاف نئی جنگ کا آغاز ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان شہداء کے خانوادگان، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو عراق و شام میں داعش کی شکست سے گہرا زخم لگا تھا، عراق و شام میں داعش کی شکست جنرل قاسم سلیمانی کی حکمت عملی کے باعث ہی ممکن ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ امریکہ انہیں ایک عرصے سے نشانہ بنانے کیلئے موقع کی تلاش میں تھا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ امریکہ نے ملت اسلامیہ کا عظیم بازو قلم کر دیا ہے، اب اسے یقیناً اس کا بدلہ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کیخلاف پوری ملت اسلامیہ اپنے بردار اسلامی ملک ایران کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی عراق و شام میں اہلبیت اطہار علیہ السلام اور صحابہ کرم (ر) کے مزارات کی محافظت بھی کر رہے تھے۔ انہوں نے امام زمانہ (ع) کی بارگاہ اقدس میں بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 836250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش