0
Friday 3 Jan 2020 15:29

کرائم ایپ اور تھانوں میں مددگار بٹن متعارف کرانے کا فیصلہ

کرائم ایپ اور تھانوں میں مددگار بٹن متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی پولیس نےکرائم ایپ اور تھانوں میں مددگار بٹن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی مدد سے عوام کو شکایات درج کرا سکیں گے۔ راولپنڈی کے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اقدام پولیس کے لیے عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے لوگ اپنی شکایات درج کرا سکیں گے اور پولیس ان شکایات کا بروقت اور مؤثر انداز میں ازالہ کرے گی۔ ڈاکٹر سہیل تاجک نے کہا کہ وہ ضلع میں کمیونٹی پولیسنگ متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر سہیل حبیب نے بتایا کہ وہ لوگوں کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کے لیے تھانوں میں مددگار بٹن بھی لگا رہے ہیں، اگر کسی شخص کو شکایات کا بروقت جواب نہیں مل پاتا تو وہ شخص تھانے میں لگا مددگار بٹن دبا سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بٹن دباتے ہی یہ ضلع کے سینئر پولیس افسران کو ہنگامی کال بھیجے گا۔ ہنگامی کال اور ایس او ایس پیغام سینئر کمانڈ کو ارسال کیا جائے گا جس میں آر پی او اور ضلع کے پولیس افسران شامل ہوں گے۔ اس اقدام سے تھانے کا عملہ کسی بھی شکایت کو نظر انداز کرنے سے پہلے ضرور سوچے گا۔ سابقہ کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او سہیل حبیب نے اعتراف کیا کہ لوگ پولیس عملے کے برتاؤ کی وجہ سے شکایات کے اندراج کے لیے تھانوں کا رُخ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرائم ایپ اور ’مددگار بٹن‘ پولیس کی بدسلوکی سے ڈرے لوگوں کی مدد کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 836262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش