QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی شہادت کا ہدف امت مسلمہ کیخلاف نئی جنگ کا آغاز ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

3 Jan 2020 16:10

اپنے تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی عظیم اسلامی ملت شہداء کے خانوادگان، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر مظلومین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت اور امریکا سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں، شہداء اپنا وعدہ پورا کرگئے، شہداء کے ساتھی اللہ کا وعدہ پورا ہونے تک اپنا عہد پورا کرتے رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے بغداد میں امریکی حملے کے نتیجے میں سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی مہندس کی مظلومانہ شہادت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عراق و شام میں انبیاء کرام، اہل بیت عصمت و طہارت، اصحاب کرام اور مسلمانوں کی جان و مال، عزت و آبرو اور ناموس کی حفاظت کرنے والے دو عظیم مجاہدین اسلام کے سچے فرزند جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی فرعون زمان امریکا کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت پر پوری امت مسلمہ اپنے غم و غصے کا اظہار کرتی ہے اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے اس دور کے فرعون امریکا سے اپنے تعلقات اور وابستگیاں ختم کرکے امریکی سفارت خانوں کر فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ سب سے بڑے شیطان کے ہاتھوں ان عظیم فرزندان اسلام کی شہادت کا ہدف امت مسلمہ کے خلاف نئی جنگ کا آغاز ہے، پاکستان کی عظیم اسلامی ملت شہداء کے خانوادگان، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر مظلومین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت اور امریکا سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جانگداز سانحہ کے موقع پر وحدت مسلمین کے ذریعے امریکی اہداف کو شکست دینے کا عہد کرتے ہیں، شہداء اپنا وعدہ پورا کرگئے، شہداء کے ساتھی اللہ کا وعدہ پورا ہونے تک اپنا عہد پورا کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 836276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836276/قاسم-سلیمانی-اور-ابومہدی-مہندس-کی-شہادت-کا-ہدف-امت-مسلمہ-کیخلاف-نئی-جنگ-ا-غاز-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org