QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی کی شہادت سے امریکہ نے داعش کی شکست کا بدلہ لیا ہے، آئی ایس او کراچی

3 Jan 2020 17:31

ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی نے کہا کہ آخری معرکہ کا آغاز خود ٹرمپ جیسے بے وقوف نے نادانی میں کردیا ہے، جس معرکہ کے لئے پوری امت مسلمہ کئی سالوں سے تیار ہے، ملت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ملت ایران و عراق کے ساتھ ہے اور ولی امر المسلمین امام سید علی خامنہ ای کے اشارہ کی منتظر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مدافع حرم سیدہ زینب (س) جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت انشاللہ اسرائیل کی نابودی کا اغاز ہے، امریکہ اور اسرائیل نے چھپ کر وار کیا جس کا نتیجہ ان باپ اور بیٹے کو بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات اظہار آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس نے ہنگامی اجلاس میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ہی درحقیقت دہشتگرد ہیں اور داعش جیسی سفاک دہشتگرد تنظیم کے والی و وارث ہیں، جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے سربرا کا قتل ملت اسلامیہ کے لئے گہرے رنج و علم کا سبب بنا ہے، مگر شاید یہ باپ بیٹا نہیں جانتے کہ ملت اسلامیہ کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے اور ان کے دل شہادت کے شوق سے لبریز ہیں۔

محمد عباس نے مزید کہا کہ شہادتوں سے یہ ملت اسلامیہ کبھی پیچھے نہیں ہٹی ہے اور نہ ہٹے گی، ملت اسلامیہ نے اپنے رول ماڈل امام حسین علیہ السلام سے شہادت کا درس لیا ہے، جہاں دین اسلام کے لئے اپنی جان و مال قربان کرنا بتایا گیا، انشاء اللہ جلد ہم سب مقبوضہ بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، آخری معرکہ کا آغاز خود ٹرمپ جیسے بے وقوف نے نادانی میں کردیا ہے، جس معرکہ کے لئے پوری امت مسلمہ کئی سالوں سے تیار ہے، ملت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ملت ایران و عراق کے ساتھ ہے اور ولی امر المسلمین امام سید علی خامنہ ای کے اشارہ کی منتظر ہے۔


خبر کا کوڈ: 836296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836296/قاسم-سلیمانی-کی-شہادت-سے-امریکہ-نے-داعش-شکست-کا-بدلہ-لیا-ہے-ا-ئی-ایس-او-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org