QR CodeQR Code

مسلمان سیرت امام حسین علیہم السلام پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علماء کرام

7 Jul 2011 21:01

اسلام ٹائمز:مقررین نے کہا کہ کہا کہ حضرت امام حسین علیہم السلام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم ان کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دین اسلام کیلئے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں، دنیا آپ اور آپ علیہم السلام کے خداندان کی قربانی کی مثال دینے سے قاصر ہے۔


گلگت:اسلام ٹائمز۔ تین شعبان المعظم یوم ولادت باسعادت حضرت امام مظلوم شہید کربلا حضرت امام حسین علیہم السلام کی مناسبت سے گلگت شہر اور پہاڑوں پر چراغاں کے ذریعے زبردست عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی امام جامع مسجد، مرکزی انجمن حسینیہ، انجمن حسینیہ نگرل امام بارگاہ اور مرکزی بلتستانیہ امام بارگاہ حسینی محلہ سمیت گلگت بلتستان کے تمام امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مساجد میں چراغاں کے ذریعے حضرت امام عالی مقام کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا اس موقع پر حیدری کلاں نگرل امام بارگاہ میں حضرت امام حسین علیہم السلام کی سیرت طیبہ اور امام کی شہادت کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئیں، جس میں شہر کے جید علمائے کرام اور مقررین نے خطاب کیا، اس موقع پر علماء حق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین ٰ علیہم السلام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم ان کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دین اسلام کیلئے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں، اُنہوں نے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہم السلام کی زندگی پر خصوصی گل افشانی کی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دین اسلام کی سلامتی اور اتفاق اتحاد کیلئے سیرت امام حسین علیہم السلام پر عمل پیرا ہو جائیں، جس میں ہم سب کی نجات ہے۔


خبر کا کوڈ: 83630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83630/مسلمان-سیرت-امام-حسین-علیہم-السلام-پر-عمل-پیرا-ہو-کر-کامیابی-حاصل-سکتے-ہیں-علماء-کرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org