QR CodeQR Code

امام حسین (ع) کے پیروکاروں کیلئے جنرل سلیمانی کی شہادت قابل تحمل ہے، علامہ امین شہیدی

3 Jan 2020 16:36

اپنے تعزیتی ٹوئٹ میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مزاحمت کا راستہ، مقصد اور نظریہ زندہ ہے اور ہمارے سربلند علمبردار فرزندِ علی (ع)، امام سید علی خامنہ ای موجود ہیں، تاہم راہ ظہورِ مہدویت میں ہر حسینی ایسی شہادت کیلئے تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ایرانی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے متعلق ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ درد اور دکھ اپنی جگہ، لیکن جس قوم کے امام حسین علیہ السلام ہوں، اُس قوم کے لیے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت قابل تحمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کا راستہ، مقصد اور نظریہ زندہ ہے اور ہمارے سربلند علمبردار فرزندِ علی (ع)، امام سید علی خامنہ ای موجود ہیں، تاہم راہ ظہورِ مہدویت میں ہر حسینی ایسی شہادت کے لیے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 836300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836300/امام-حسین-ع-کے-پیروکاروں-کیلئے-جنرل-سلیمانی-کی-شہادت-قابل-تحمل-ہے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org