0
Friday 3 Jan 2020 19:29
جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر

شیعہ علماء کونسل سندھ کا اتوار کو صوبے بھر میں امریکا مخالف احتجاج کا اعلان

شیعہ علماء کونسل سندھ کا اتوار کو صوبے بھر میں امریکا مخالف احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ہم عراق کے شہر بغداد میں امریکا کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور اس حملے میں عالم اسلام کے دو مجاہدین قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سیستانی کو تعذیت پیش کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ہم قاسم سلیمانی کی عملی جدوجہد پر اُن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے آئمہ معصومینؑ کے حرم کا دفاع کیا اور فرزندان رسولؐ کے روضے کے دفاع کو یقینی بنایا اور دشمن اسلام کو ہر محاذ پر شکت دی۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکا اور اس جیسی دیگر استعماری قوتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ اس استعماری ملک کی جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ جب چاہے اور جہاں چاہے حملہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا و اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہیں رہیں، جس جس نے بھی مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہا، وہ خود دوسروں کیلئے عبرت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ بہت جلد امریکا و اسرائیل کا غرور خاک میں ملے گا۔ علامہ ناظر تقوی نے اعلان کیا کہ شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے بروز اتوار امریکی جارحیت کے خلاف سندھ بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 836330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش