QR CodeQR Code

سٹی پولیس پشاور کی کارروائی، 7 نشے کے کاروباری افراد کو گرفتار کرلیاگیا

3 Jan 2020 20:41

گرفتار افراد تھانہ تہکال کی حدود میں ایک کمرشل پلازہ میں منشیات استعمال کرتے ہوئے موج مستی میں مشغول تھے، گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ، آئس، شیشہ(حقہ) اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران مختلف نشوں کا کاروبار کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد تھانہ تہکال کی حدود میں ایک کمرشل پلازہ میں منشیات استعمال کرتے ہوئے موج مستی میں مشغول تھے، گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ، آئس، شیشہ(حقہ) اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئی ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ گرفتار شدہ 7 افراد میں آصف ولد وسیع اللہ، حضرت عثمان ولد زیارت خان، رہنما ولد احمد خان، نعمان ولد حیدر زمان، کامران ولد جابر، فاروق ولد ابراہیم اور ثاقب ولد سید ولی ساکنان تہکال پایاں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 836340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836340/سٹی-پولیس-پشاور-کی-کارروائی-7-نشے-کے-کاروباری-افراد-کو-گرفتار-کرلیاگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org