QR CodeQR Code

 اس وقت مسلم امہ بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمان شدید قرب میں مبتلا ہیں، شاہ محمود قریشی 

3 Jan 2020 23:25

ملتان میں شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں جماعت غوثیہ کے بے پناہ کارکنان موجود ہیں، عرس میں شرکت کیلئے مودی سرکار نے ان کو ویزے جاری نہ کئے جس وجہ سے پاکستان نہیں آ سکے، بھارت نے زائرین کے لئے ویزوں کا حصول ناممکن بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی کا 706 واں عرس اختتام پذیر ہو گیا، اختتامی نشست میں سجادہ نشین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رقت آمیز اجتماعی دعا کرائی۔ عرس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین و وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یہ خطہ بڑی مشکلات کا شکار ہے، ان مشکلات میں کمی کے بجائے ان میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحد پر تناو کی صورتحال شدت اختیار کرگئی ہے، خطہ کے حوالے سے مشرق وسطی کے مسائل میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سیمت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمان شدید قرب میں مبتلا ہیں۔ بھارت کا آئین وہاں کے مسلمانوں کو جو حق دیتا ہے وہ ان سے چھینے جا رہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور وہاں کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندوستان سرکار کی جانب سے جماعت غوثیہ کے کارکنوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر کہا کہ ہندوستان میں جماعت غوثیہ کے بے پناہ کارکنان موجود ہیں، عرس میں شرکت کیلئے مودی سرکار نے ان کو ویزے جاری نہ کئے جس وجہ سے پاکستان نہیں آ سکے، بھارت نے زائرین کے لئے ویزوں کا حصول ناممکن بنا دیا ہے، بھارت کے مکین جماعت غوثیہ کے کارکنان وہاں عرس کی تقریبات منانے پر مجبور ہیں، وزیرخارجہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ یااللہ ہمارے خطہ اور بالخصوص پاکستان کی حفاظت فرما۔


خبر کا کوڈ: 836369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836369/اس-وقت-مسلم-امہ-بالخصوص-مقبوضہ-کشمیر-اور-بھارت-کے-مسلمان-شدید-قرب-میں-مبتلا-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org