QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی کے بعد بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی سپاہ قدس کے نئے کمانڈر مقرر

3 Jan 2020 23:26

بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی جو ایران کے انقلابی گارڈز میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں دسیوں سال سپاہ پاسداران کی مختلف ڈویژنز کو کمانڈ کرتے رہے جبکہ ایک عرصے سے سپاہِ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کی ذیلی بریگیڈ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر و مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیطرف سے بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی کو سپاہ قدس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

سپاہ قدس کے تازہ مقرر کئے جانے والے کمانڈر بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی کا تعلق ایران کے مقدس شہر مشہد سے ہے جبکہ انکی عمر اس وقت تقریبا 61 ہے۔ وہ 21 سال کی عمر میں سپاہ پاسداران میں شامل ہونے کے بعد چند سال تک تہران میں اعلی فوجی تربیت کے حصول میں مشغول رہے۔ بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی جو ایران کے انقلابی گارڈز میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں دسیوں سال سپاہ پاسداران کی مختلف ڈویژنز کو کمانڈ کرتے رہے جبکہ ایک عرصے سے سپاہِ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 836370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836370/شہید-قاسم-سلیمانی-کے-بعد-بریگیڈیر-جنرل-اسمعیل-قاآنی-سپاہ-قدس-نئے-کمانڈر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org