0
Friday 3 Jan 2020 23:33

آٹے کی قیمت میں اضافہ، خیبر پختونخوا کے نان بائیوں کا ہڑتال کا اعلان

آٹے کی قیمت میں اضافہ، خیبر پختونخوا کے نان بائیوں کا ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آٹے کی قیمت میں اضافے پر خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے صوبے بھر میں 15 جنوری سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایک ہفتے کے دوران آٹا کی 85 کلو گرام بوری کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد خیبر پختونخوا کے نابنائیوں نے صوبے بھر میں 15 جنوری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور روٹی کی قیمت 150 گرام 15 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت آٹے پر سبسڈی دے، نابنائی اس وقت آٹا ڈیلرز کے لاکھوں روپے کے مقروض ہو گئے ہیں جب کہ آٹا ڈیلرز کو بے جا جرمانہ کیا جا رہا ہے، جرمانوں سے تنگ آکر نانبائی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی محمد اقبال نے کہا کہ روٹی کے نرخ اور آٹے کی قیمت کیلئے ڈپٹی کمشنر، وزیر خوراک اور راشن کنٹرولر کو درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔ فلور ملز مالکان سے بھی آٹا مہنگا ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے کہ وہ کیوں آٹا مہنگا کر رہے ہیں آٹا مہنگے ہونے کے باعث نابنائی ڈیلرز کا لاکھوں روپے مقروض ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 836372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش