QR CodeQR Code

دنیا ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی زد پر ہے اور اُس کا نشانہ مکتب تشیع ہی ہے، علامہ باقر حسین زیدی

3 Jan 2020 23:36

ایک بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ ظالم کسی بھی عہد کا ہو اور کسی بھی لباس کا ہو اُس سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور مظلوم کی نصرت میں آواز لبیک یاحسین بلند کرتے ہیں، ملت تشیع پاکستان آج عراق میں ہونے والے سانحے کو تشویش کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے جس کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا ہے کہ دنیا ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی زد پر ہے اور اُس کا نشانہ مکتب تشیع ہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید واضح الفاظ میں کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہوسکتے، یہ رنگ بدل بدل کر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرتے ہیں اور ملت تشیع کو نشانہ بناتے ہیں لیکن ملت تشیع سر دینے والی قوم ہے اور مظلومیت کے راستے پر گامزن اور حضرت علی علیہ اسلام کی وصیت کے اوپر اپنی زندگی کو قیام دیئے ہوئے ہیں، جس میں حضرت علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا تھا کہ ہمیشہ ظالم سے نفرت کرنا اور مظلوم سے محبت کرنا۔ علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ ظالم کسی بھی عہد کا ہو اور کسی بھی لباس کا ہو اُس سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور مظلوم کی نصرت میں آواز لبیک یاحسین بلند کرتے ہیں، ملت تشیع پاکستان آج عراق میں ہونے والے سانحے کو تشویش کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے جس کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 836373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836373/دنیا-ایک-مرتبہ-پھر-دہشت-گردی-کی-زد-پر-ہے-اور-ا-س-کا-نشانہ-مکتب-تشیع-ہی-علامہ-باقر-حسین-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org