QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم سکھر کا احتجاج

3 Jan 2020 23:56

حیدری مسجد پرانا سکھر پر احتجاجی ریلی سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نےوقت کے یزید شیطانِ بزرگ امریکہ کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فرزند اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی مظلومانہ شہادت پر اسلام دشمن امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت میں ملوث عالمی استکبار و استعمار امریکہ کے خلاف کارکنان کی بڑی تعداد نے بعد نماز جمعہ حیدری مسجد پرانا سکھر سے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت مولانا علی بخش سجادی، آفتاب میرانی، سید عباس زیدی و دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے اپنے خطاب میں وقت کے یزید شیطانِ بزرگ امریکہ کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فرزند اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی مظلومانہ شہادت پر اسلام دشمن امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 836379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836379/قاسم-سلیمانی-اور-ابو-مہدی-المہندس-کی-شہادت-کیخلاف-ایم-ڈبلیو-سکھر-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org