0
Saturday 4 Jan 2020 02:08

دنیا کب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی، عمران خان

دنیا کب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فسطائی مودی سرکار ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، دنیا کب تک خاموش رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ٹویٹس کرتے ہوئے کیا۔ ان ٹویٹس کے دوران انہوں نے چند ویڈیوز بھی شیئرز کیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، دنیا کب تک اس ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بھارتی جریدہ کا مضمون بھی شیئر کیا۔ ایک اور ٹویٹ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بھارتی پولیس اتر پردیش میں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس بھارتی وزیراعظم کی ہدایت پر مسلمانوں پر حملے کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی طرف سے ایک اور ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بھارتی پولیس مسلمانوں پر بدترین تشدد کر رہی ہے۔ بھارتی اخبار کی جانب سے شائع ہونے والے آرٹیکل میں ریاست کی طرف سے نفرت کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش تیزی سے انسانیت کے خلاف سنگین جرم ثابت ہوتا جا رہا ہے، یہ کہنا مبالغہ آمیز نہیں ہو گا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اپنی ریاست کی اقلیتی برادریوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق پولیس فورسز کو دہشت گردی کی غیر قانونی اور سفاکانہ حکمرانی کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا کہ ایسا نہیں ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد میں پولیس کا تعصب اور اقلیتوں کے خلاف تشدد غیر معمولی ہے، جان بوجھ کر اقلیتوں پر حملہ کرتے ہیں۔ ہجوم کو منتشر کرتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے اکثر پولیس غیر متناسب تعداد میں اقلیتوں کو شدید چوٹ پہنچاتی ہے۔



 
خبر کا کوڈ : 836396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش