QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت، خدائی انتقام ظالموں کے تعاقب میں ہے، علامہ مقصود ڈومکی

4 Jan 2020 02:31

ایک بیان میں مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ عراقی عوام امریکی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ امریکہ نے آج عراق اور عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو قتل کرکے اپنے جرائم میں اضافہ کیا ہے، امریکہ اپنی فرعونیت کے باعث تیزی سے زوال کا سفر طے کر رہا ہے اور انتقام الہی کی آگ میں جلد خاکستر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور عراق کے مجاہد ابومہدی المہندس کی شہادت پر دنیا بھر کے مظلوموں اور امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عراق پر غاصبانہ قبضہ اور عراقیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں، عراقی عوام امریکی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ امریکہ نے آج عراق اور عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو قتل کرکے اپنے جرائم میں اضافہ کیا ہے، امریکہ اپنی فرعونیت کے باعث تیزی سے زوال کا سفر طے کر رہا ہے اور انتقام الہی کی آگ میں جلد خاکستر ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سردار قاسم سلیمانی عصر حاضر کے مالک اشتر تھے، ان کی زندگی عشق خدا سے عبارت تھی، امت مسلمہ آج ایک عظیم انسان اور بہادر سپہ سالار سے محروم ہوگئی جو دشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا۔


خبر کا کوڈ: 836399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836399/قاسم-سلیمانی-اور-ابومہدی-المہندس-کی-شہادت-خدائی-انتقام-ظالموں-کے-تعاقب-میں-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org