0
Saturday 4 Jan 2020 11:45

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی مجلس ترحیم کل نواں شہر چوک پر منعقد ہوگی 

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی مجلس ترحیم کل نواں شہر چوک پر منعقد ہوگی 
اسلام ٹائمز۔ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر اور القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی شہید کی مجلس ترحیم کل نواں شہر چوک پر منعقد ہوگی، ملتان سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کل سہہ پہر بروز اتوار کو نواں شہر چوک پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا جائے گا، اس موقع پر کبیروالا میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی حمایت اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر خاموشی افسوسناک اورشرمناک ہے، عمران خان کی اوقات آج امریکہ نے بتا دی ہے، دنیا کو خودداری اور تبدیلی کا پیغام دینے والے ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دبے لفظوں میں امریکہ کی حمایت کی گئی اور اُسے یقین دہانی کرائی گئی ہے وہ ایران کی بجائے امریکی مفادات کا محافظ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کبیروالا میں ایک اور ملعون نے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کی ہے، جسے ابھی تک پولیس نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، تبدیلی سرکار اور خوداری کا بھاشن دینے والا عمران خان بری طرح ایکسپوز ہوچکا ہے۔ خانیوال انتظامیہ نے اگر امام زمانہ (عج) کے گستاخ اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی نہ کی تو احتجاج کا سلسلہ بڑھائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 836435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش