0
Saturday 4 Jan 2020 16:12

پاک بحریہ میں جدید میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کی شمولیت

پاک بحریہ میں جدید میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کی شمولیت
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ میں فضائی نگرانی کیلئے شامل نئے اثاثوں کی شمولیت کی پُروقار تقریب کراچی میں ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کو فضائی فلیٹ میں شامل کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کا کہنا تھا کہ جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹس کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان ائیر کرافٹس کی شمولیت سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہوگی، پلوامہ حملے کے بعد کشیدہ صورت حال میں پاکستان نیول ایوی ایشن نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کیلئے جنگی صلاحیتوں کے حامل خودکار ڈرونز کا مزید حصول بھی پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے طیاروں کے عملے کو ان جدید پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے اور ملکی بحری دفاع میں اہم کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔ تقریب میں سرکاری اداروں اور پاک بحریہ کے اعلی حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 836497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش