QR CodeQR Code

بلوچستان میں پولیو کے 2 نئےکیسز کی تصدیق، کل تعداد 11 ہو گئی

4 Jan 2020 16:18

قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں 6 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاقے میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 6 سالہ بچہ وائرس سے متاثر ہوا، اس کے علاوہ جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں بھی 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ  بچوں کا تعلق چمن اور اوستہ محمد سے ہے۔ ہفتے کو پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے انچارج راشد رزاق کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں 6 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاقے میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 6 سالہ بچہ وائرس سے متاثر ہوا، اس کے علاوہ جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں بھی 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق دونوں کیسز گذشتہ سال کے ہیں، وائرس میں مبتلا دونوں متاثرہ بچوں کے مطلوبہ نمونے دسمبر کو ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے تھے، بلوچستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 836498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836498/بلوچستان-میں-پولیو-کے-2-نئےکیسز-کی-تصدیق-کل-تعداد-11-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org