0
Saturday 4 Jan 2020 17:21

عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی، شہریار آفریدی

عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کرک میں نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سرحدی امور شہریار آفریدی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کرک میں جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے کرک کے عوام کو بار بار دھوکہ دیا، نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، جنوبی اضلاع کے عوام کو کبھی مذہب کبھی جھوٹے وعدوں پر لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ دیا تو اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔ وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کا خاتمہ جنوبی اضلاع کے عوام نے کردیا، کوئی مذہب کے نام پر دھوکہ دے سکے گا نہ ہی جھوٹے وعدوں سے بہلا سکے گا۔ خیال رہے کہ آج کرک میں گیس نیٹ ورک کی توسیع اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ یو ایف جی نقصانات پر قابو کیلئے 14 سیلز میٹر اسٹیشنز کے تحت بنایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق منصوبے میں کرک، کوہاٹ اور ہنگو کے دیہاتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان دیہاتوں میں گیس نیٹ ورک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ موجودہ نیٹ ورک کی بحالی بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 836505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش