QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے سخت مایوس ایم کیو ایم کی وکٹ گرنے کا خدشہ

4 Jan 2020 18:26

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کرکے عجیب مذاق کیا ہے، ایم کیو ایم حکومتیں گرانے کے لئے نہیں بنی، بلاول کو ہمیں وزارتوں کی پیشکش کرنے کی ضرورت نہیں تھی، بلاول کی نیت کے بارے میں اب کوئی غلط فہمی نہیں کہ ان کا منصوبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے سخت مایوس ہیں، معاہدے پر پیش رفت اذیت ناک حد تک سست ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حکومت نہیں گرائیں گے لیکن اپنے عوام کی نظروں میں خود بھی نہیں گریں گے، اذیت کب تک برداشت کرنی ہے فیصلہ کرنے کے لئے جائزہ لے رہے ہیں۔

بلاول کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کرکے عجیب مذاق کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم حکومتیں گرانے کے لئے نہیں بنی، بلاول کو ہمیں وزارتوں کی پیشکش کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی نیت کے بارے میں اب کوئی غلط فہمی نہیں کہ ان کا منصوبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 836517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836517/تحریک-انصاف-کی-وفاقی-حکومت-سے-سخت-مایوس-ایم-کیو-وکٹ-گرنے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org