0
Saturday 4 Jan 2020 18:28

غلط عادتیں درست کرنے کیلئے 30 سال کے غلط تھانہ کلچر کو ختم کرنا ہے، عمران خان

غلط عادتیں درست کرنے کیلئے 30 سال کے غلط تھانہ کلچر کو ختم کرنا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پرانا نظام ہونے کے سبب ہمیں غلط عادتیں پڑچکی ہیں، ان کو درست کرنے کیلئے 30 سال کے غلط تھانہ کلچر کو ختم کرنا ہے۔ میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری سسٹم کو بہت خراب کیا گیا اور اب ہم نے اسے درست کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پورے پنجاب میں ماڈل اسٹیشن بنیں گے اور ہم پنجاب پولیس کو بھی خیبرپختونخوا کی طرح بہتر بنائیں گے، ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام عوامی فلاح وبہبود کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کو امن وتحفظ کا احساس دے، ماضی میں سیاستدان من پسند پولیس آفیسر بھرتی کر کے تھانے کچہری کو اپنے کنٹرول میں رکھتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں اصلاحات کا آغاز ہے، تبدیلی کے عمل میں سب سے پہلے سوچ میں تبدیلی آتی ہے۔نئے ماڈل تھانے سے یہ احساس ہوتا ہے کہ پولیس خدمت کے لیے ہے۔ یہ پولیس اسٹیشن پورے پنجاب کے لیے مثال بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا گیا اور پنجاب پولیس کو ماڈل فورس بنائیں گے۔ انسان ارادہ کرلے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی۔ میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے بعد سرگودھا کے دو تھانوں، تونسہ شریف اور اٹک میں بھی پولیس اسٹیشن کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 836518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش