4
Saturday 4 Jan 2020 20:33

امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا، جنرل (ر) مصطفیٰ

امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا، جنرل (ر) مصطفیٰ
اسلام ٹائمز۔ جنرل ریٹائرڈ مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ ایران مڈل ایسٹ میں واقع امریکی اڈوں کو ٹارگٹ کریگا، اللہ کرے میرا خیال غلط ثابت ہو، ایران امریکی مفادات کیلئے امریکہ کا ساتھ دینے والے ممالک یو اے ای جیسے ممالک میں امریکی اڈوں کو ٹارگٹ کریگا، جو ایک ٹارگٹ نہیں ہوگا، مختلف ٹارگٹ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے، اللہ نہ کرے، لیکن میرے اس وقت کان کھڑے ہوئے تھے، جب یو اے ای کے کراون پرنس آئے تھے کہ یہ کوئی معمولی وزٹ نہیں ہے، اچانک آئے ہیں اور وہیں سے چلے گئے ہیں، اس سے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف بھی یو اے ای کا وزٹ کرچکے ہیں، اس لیے مسائل بڑھیں گے، کل کا آرمی چیف کا بیان بھی اسی لیے یہی تھا کہ تمام فریقین کو پرامن رہ کر کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ کہا کہ امریکیوں نے ایک اطلاع کے مطابق ایران کو آفر کی ہے کہ وہ ساری پابندیاں ختم کر دینگے، اگر وہ بدلا لینے سے پیچھے ہٹ جائیں تو، لیکن ایران ایسا نہیں کریگا، کیونکہ امریکہ کچھ عرصے بعد پھر یہ پابندیاں لگا دیتا ہے، اللہ تعالیٰ رحم کرے، امریکی مفادات کو نقصان ہوگا، انکے سپاہیوں کا نقصان ہوگا، امریکیوں کیلئے انکی، انسان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، وہ مروا دیتے ہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکیوں نے خطے میں اپنی اتحادی قوتوں سے یہ معاملہ ڈسکس کیا ہوگا، انکو بتایا ہوگا، اس طرح کا کوئی اقدام ایک دن میں نہیں ہوتا، اس کی تیاری ہوتی ہے، کافی حد تک میرے ذہن میں ہے یہ بات کہ امریکی ٹرمپ کوئی بے وقوف آدمی نہین، انہیں اندازہ تھا، جب اسٹرائیک ہوگی، پھر کیا ہوگا، انہوں نے خطے میں انکے لیے کام کرنیوالوں، دوست ممالک یا اتحادیوں کو آن بورڈ لیا ہوگا، ان سے بات کی ہوگی، ان سے بات کرنے کے بعد سب کچھ کیا ہوگا، یو اے ای اور سعودیہ حتمی طور پر متاثر ہونگے، ان دو ممالک کو پریشانی ہے، ان سے رابطہ کرکے انہیں بتا دیا گیا ہوگا، وہ پاکستان آئے ہی اسی لیے ہیں کہ اور تو کوئی انکی سپورٹ کر نہیں سکتا، پاکستان کے سوا، وہ اسی لیے آئے تھے، مجھے یہ شک ہے کہ پاکستان کو اعتماد میں لیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ ہونیوالا ہے، کرنیوالے ہیں، اس کا جو فال آؤٹ ہے، اس سے پاکستان ایفکٹ ہوسکتا ہے، یہ پاکستان کو بتایا گیا ہوگا، پھر پاکستان سے زیادہ یو اے ای اور عرب ممالک زیادہ متاثر ہونگے، اس لیے انہوں نے پاکستان سے کانٹیکٹ کیا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 836538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش